عراق کے شہر الرمادی پر
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ "داعش" کے قبضے کے بعد ایران اور عراق کی
شیعہ ملیشیا نے شہر کو شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑانے کی مہم شروع کی ہے۔ اسی دوران
یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ الرمادی کی تباہی اور بربادی کے لیے ایران کے 100
"اسکڈ" میزائل بھی عراق منتقل کیے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں بغداد میں ایرانی شیعہ ملیشیا کے کمانڈر ھادی العامری اور
ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس اہلکاروں کا ایک خفیہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں
زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایرانی "اسکڈ" میزائل بغداد منتقل کرنے
کی تجویز کو حتمی شکل دی گئی۔
"فری وائسز" نامی ایک ویب سائیٹ
کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس حکام نے عراق کی شیعہ ملیشیا کو مشورہ دیا کہ تہران سے
لائے جانے والے اسکڈ میزائل دارالحکومت بغداد، کربلا اور صوبہ الانبار میں نصب کیے
جائیں اور بووقت ضرورت انہیں باغیوں کے خلاف استعمال کیا جائے۔
0 comments:
Post a Comment