ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اور ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے منگل کی رات کویت میں اسلامی تعاون تنظیم کے
سیکریٹری جنرل ایاد مدنی سے ملاقات میں کہا کہ ہم اس تنظیم کے ساتھ تعاون
کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے اس بات زور دیکر کہا کہ اسلامی تعاون
تنظیم کو عالم اسلام کو درپیش مسائل کے سلسلے میں حساس ہونا چاہئے اور ان
کا جائزہ لینا چاہئے- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی اور
انتہاپسندی تمام ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اور ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے
ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔
0 comments:
Post a Comment