اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی اصفہان میں فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں جن میں میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے ہیں۔
ایران کی بری فوج نے کاشان شہر
کے علاقے مرنجاب میں یہ مشقیں انجام دیں ہیں جن میں میزائلوں کے زریعے اپنے
اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بری فوج کے کمانڈر نے سنیچر نے اپنی گفتگو میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں
میں ایم چھ، ایم دس اور فجر میزائیلوں کا استعمال کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ
ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل احمد رضا پوردستان نے مزید کہا کہ ایران
کی بری فوج کے میزائلوں اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری
کوشش ہے کہ بیت المقدس نامی فوجی مشقوں میں ان کا تجربہ کریں۔ واضح رہے کہ
بیت المقدس فوجی مشقیں جمعرات اکیس مئی سے شروع ہوئی ہیں جو ستائیس مئی تک
جاری رہیں گی۔
0 comments:
Post a Comment