امریکا کے دفاعی حکام
کا کہنا ہے کہ ایران نے عراق میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی کے لیے اپنے فوجی
بھیجے ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی اطلاع کے مطابق ایران نے
فوج کے ایک چھوٹے دستے کے علاوہ عراق کی بری فوج کے لیے بھاری ہتھیار بھی بھیجے
ہیں۔اس فوجی کمک کا مقصد عراقی فورسز کی دفاعی صلاحیت کو تقویت پہنچانا ہے تا کہ
وہ شمالی شہر بیجی میں واقع ملک کی بڑی آئیل ریفائنری کا داعش سے قبضہ واپس لے
سکے۔
دوامریکی عہدے داروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے
کہ حالیہ دنوں کے دوران ایران نے بیجی کو داعش سے واپس لینے کے لیے کوششیں تیز
کردی ہیں۔امریکی صدر براک اوباما یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران عراقی حکومت کے
کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے تو امریکا اس کی عراقی تنازعے میں مداخلت کی مخالفت
نہیں کرے گا۔
امریکی فوج نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ عراقی سکیورٹی
فورسز اور وفاقی پولیس نے بیجی ریفائنری کے بعض حصوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے
کے لیے سریع الحرکت پیش قدمی کی ہے۔
0 comments:
Post a Comment