یو این نے یمن سے متعلق
جنیوا مذاکرات موخر کر دیئے
باغی بھاری ہتھیار
حوالے کر کے زیر قبضہ شہر خالی کریں: ہادی
اقوام متحدہ نے یمنی
صدر منصور عبد ربہ ہادی کی درخواست پر 28 مئی کو یمنی بحران سے متعلق جنیوا میں
ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیںیمنی صدر منصور ہادی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن میں یو این
ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جنیوا سمٹ کے بارے میں
تبادلہ خیال کیا منصور ہادی نے عالمی ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ جب تک دستوری
اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی ہتھیار ڈالنے اور شہروں سے انخلاء سے
متعلق بین الاقوامی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے، اس وقت تک ان سے مذاکرات نہیں
کئے جانے چاہیں۔
0 comments:
Post a Comment