سزائے موت کی سزا، مصر کا یوسف القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ
مصرکی ایک فوج داری عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کے 100 سے زائد کارکنوں اور ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کو سزائے موت سنائے جانے کےایک متنازعہ فیصلے کے بعد قاہرہ نے قطر سے علامہ القرضاوی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے معاون وزیر انصاف ایڈووکیٹ عادل فہمی نے قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت خارجہ سے رابطے کے بعد قطری حکومت سے دوسری بار یوسف القرضاوی کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مصر کی عدالت یوسف القرضاوی اور کئی دوسرے سابق حکومتی عہدیداروں کو سزائے موت سنا چکی ہے اور ان کا کیس مفتی اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اب قطر کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ یوسف القرضاوی سمیت قاہرہ کو مطلوب تمام افراد ہمارے حوالے کردے۔
0 comments:
Post a Comment