• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    شام : مزاحمت کاروں کا جسرالشغورہسپتال پر قبضہ

    شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ اور اس کے اتحادی باغی گروپوں نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے زیر انتظام ایک اسپتال پر قبضہ کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے جسرالشغور شہر میں واقع اسپتال پر قبضے کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ بیسیوں افراد وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن وہاں رہ جانے والے افراد کو یا تو قتل کردیا گیا ہے،لڑائی میں وہ زخمی ہوگئے ہیں یا پھر انھیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔تاہم انھوں نے ہلاکتوں اور یرغمالیوں کے حقیقی اعداد وشمار فراہم نہیں کیے ہیں۔
    آبزرویٹری کے مطابق النصرۃ محاذ سمیت جنگجو گروپوں پر مشتمل جیش الفتح نے گذشتہ کئی روز سے جسرالشغور اسپتال کا محاصرہ کررکھا تھا۔شامی صدر بشارالاسد نے اس ماہ کے اوائل میں محاصرہ زدہ فورسز کو رہا کرانے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ فوج بہت جلد ان کی بازیابی کے لیے آئے گی۔
    اسپتال پر اسلامی جنگجوؤں کے قبضے اور محاصرے کے خاتمے کے حوالے سے النصرۃ محاذ اور شامی حکومت نے متضاد بیانات جاری کیے ہیں۔شام کے سرکاری ٹی وی نے ایک نشریے میں حسب روایت فوج کی شکست کو فتح کی صورت میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام : مزاحمت کاروں کا جسرالشغورہسپتال پر قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top