• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    یمن:علی صالح کے بیٹے کی رہائشگاہ پربمباری کی ویڈیو جاری

    یمن:علی صالح کے بیٹے کی رہائشگاہ پربمباری کی ویڈیو جاری

    یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری عرب ممالک کے مشترکہ آپریشن "امید کی بحالی" کے دوران گذشتہ روز صنعاء میں منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے کی رہائش گاہ پربمباری کی گئی جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیاالعربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو فوٹیج میں علی صالح کے ایک صاحبزادے کے مکان کو بمباری سے تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہےگذشتہ روز یمن کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت صنعاء، ساحلی اضلاع الحرث اور الطوال میں توپ خانے اور ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی یہ حملے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سرحد کی جانب کی گئی گولہ باری کا جواب میں کیے گئے ہیں جس میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہےاتحادی طیاروں نے مغربی یمن کی ریمہ گورنری میں حوثیوں اور علی صالح کے وفاداروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیںخیال رہے کہ مغربی یمن کی ریمہ گورنری میں آپریشن "فیصلہ کن طوفان" شروع ہونے کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔ بمباری سے ریمہ میں قائم "علوجہ" فوجی اڈے میں زور دار دھماکے ہوئے اور کئی حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ الحدیدہ گورنری میں بھی حوثیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن:علی صالح کے بیٹے کی رہائشگاہ پربمباری کی ویڈیو جاری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top