شام میں جاری لڑائی کے
دوران دارالحکومت دمشق کے ایک مضافاتی علاقے جوبر کالونی میں باغیوں کے ساتھ لڑائی
میں صدر بشار الاسد کےایک اہم کمانڈر عبدالزین صقر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ زین صقر
کو چند ماہ قبل دمشق میں الزبلطانی کے مقام پر صدر بشارلاسد کے ہمراہ دیکھا گیا
تھا اور اس کی صدر اسد کے ساتھ بنی تصویر میڈیا میں بھی شائع ہوئی تھی۔
ایرانی حکام کی جانب سے ری پبلیکن گارٖڈز میں شامل فرسٹ سارجنٹ کے
عہدے کے اہلکار اور صدر اسد کے وفادار ساتھی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا
اظہار کیا ہے۔ عبدالزین صقر کو بشارالاسد کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ اسے رواں
سال کے آغاز میں الزبلطانی کالونی میں صدر بشارالاسد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment