سخت گیر گروپ داعش کے جنگجوؤں نے عراق کے شمالی شہر بیجی سے حکومت
کے کنٹرول والے شہر حدیثہ کی جانب غلہ لے جانے کی پاداش میں سولہ تاجروں کو
سفاکانہ انداز میں قتل کردیا ہے۔
حدیثہ کے مئیر عبدالحکیم نے کہا کہ شہر سے تعلق رکھنے والے ان تاجروں کے قتل کی
اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ مقتولین بیجی سے خوراک کی اشیاء سبزیاں وغیرہ لا رہے
تھے۔
مئیر نے بتایا ہے کہ ان تاجروں کو ایک چیک پوائنٹ پر روکا گیا تھا
اور پھر انھیں اغوا کر لیا گیا۔اس کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے انھیں فائرنگ کرکے یا
گلے کاٹ کر ہلاک کردیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ حدیثہ کے مکینوں کو ان کی لاشیں ایک
شاہراہ سے ملی تھیں اور وہ انھیں واپس لے آئے ہیں۔پولیس کے ایک لیفیٹننٹ کرنل نے
ان کے قتل کی تصدیق کی ہے۔دوسرے ذرائع کے مطابق اتوار کو ان کی تدفین کردی گئی ہے۔
حدیثہ سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی جنگجو معاذ الجقیفی نے بتایا ہے
کہ ایک مقتول کی لاش کے نزدیک سے کاغذ کا ایک ٹکڑا ملا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ
حدیثہ کے نزدیک حال ہی میں جہادی جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے انتقام میں ان تاجروں کو
موت سے ہم کنار کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment