• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 30, 2015

    مصر میں سیکوٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں

    مصر میں سیکوٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں


    مصری ذرایع کے مطابق سابق صدر محمد مرسی کی پھانسی کی سزا کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔  الشروق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اخوان المسلمین کےدسیوں افراد محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے دیگر رہنماؤں کو سنائی گئی پھانسی اور عمر قید کی سزاؤں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اچانک سڑکوں پر نکل آئے۔اس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کا پیچھا کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کے گولے داغے-فیصل نامی علاقے میں بھی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے، اس علاقے میں پولیس کی بھاری نفری دیکھی جاسکتی تھی- اس علاقے میں اخوان المسلمین کے ممکنہ جلسے جلوسوں کی روک تھام کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں سیکوٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top