• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 30, 2015

    کویت :پاکستانیمشیر برائے خارجہ امورکیافغانستان اور ترکمانستان کے وزراءخارجہ سے ملاقات

     کویت :پاکستانیمشیر برائے خارجہ امورکیافغانستان اور ترکمانستان کے وزراءخارجہ سے ملاقات


    وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے کویت میں افغانستان اور ترکمانستان کے وزراءخارجہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ کویت سے نمائندے کے مطابق مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ کویت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا عبدالستار ہی صدر ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوائے وقت کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ انہیں بیس سال قبل میں نے اورمیاں محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن)کا صدر نامزدکیا تھا ۔یادرہے کویت میں مسلم لیگ (ن) کے دوگروپ بنے ہوئے ہیں۔ ایک گروپ کو رانا عبدالستار اوردوسرے گروپ کو میاں محمد ارشد لیڈ کرتے ہیں اوردونوں ہی مسلم لیگ کے صدر ہیں 1995ءمیں سرتاج عزیز نے رانا عبدالستار کو صدرنامزدکیاتھا جبکہ میاں محمدنوازشریف نے ایٹمی دھماکہ کے بعد کویت کا دورہ 1998ءمیں کیاتھا توانہوں نے بھی راناعبدالستارکو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر نامزد کیا لیکن دوسرے گروپ نے انہیں صدرماننے سے انکارکردیا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت :پاکستانیمشیر برائے خارجہ امورکیافغانستان اور ترکمانستان کے وزراءخارجہ سے ملاقات Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top