• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کی 'کلین چٹ' دینے پر امریکا کا شکریہ



    اسرائیل نے امریکا، برطانیہ اورکینیڈا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کو جوہری اسلحہ سے پاک خطہ قرار دینے کی مصر اور دوسرے عرب ممالک کی مساعی ناکام بنانے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
    اسرائیلی ریڈیو"وائس آف اسرائیل" نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلیفون کر کے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں مشرق وسطیٰ کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے بارے میں ہونے والے اجلاس کو ناکام بنانے میں واشنگٹن نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے وعدے پورے کرے گا۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل کو جوہری ہتھیاروں کی 'کلین چٹ' دینے پر امریکا کا شکریہ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top