کویت سے غیرقانونی تارکین وطن کیلئے خوشخبری آگئی
کویت کی وزارت محنت وافرادی قوت نے پاکستانیوں سمیت غیرقانونی تارکین وطن کومزید دوماہ مہلت دینے کافیصلہ کیاہے ،حکومت نے یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں 33ہزار کے لگ بھگ تارکین وطن موجود ہیں ، ان میں سے جن تارکین وطن کی کفیل کی فائل بند ہوگئی ، اُنہیں وزارت محنت وافرادی قوت نے یکم جون سے 60دن کی مہلت دیدی۔ بتایاگیاہے کہ اس مہلت کے دوران تارکین وطن اقامہ کسی دوسرے کفیل کے پاس منتقل کرالیں یا پھر پرانا اقامہ منسوخ کراکر ملک چھوڑدیں ۔ رپورٹ کے مطابق بندفائل افراد کو گرفتارنہ کرنے کے لیے وزارت افرادی قوت ومحنت کی وزارت داخلہ سے بات چیت جاری ہے
0 comments:
Post a Comment