اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے
کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے مسلمہ ایٹمی حقوق کے حصول کے مطالبے پر ڈٹی رہے
گی۔
یہ بات انہوں نے تہران میں حفظ و
قرائت قرآن کریم کےبتیسویں عالمی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کہی۔ مجلس شورائے اسلامی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی
قوم نے استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبھی بھی اپنے قومی مفادات
سے سودا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے
قانونی اور مسلمہ ایٹمی حقوق کے حصول کے مطالبے پر ڈٹا ہوا ہے۔
لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب کو اپنی حیاتی نوعیت کی
تنصیبات کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی
جمہوریہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا درپے نہیں ہے کیوں کہ رہبر انقلاب اسلامی
نے ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کا فتوی جاری کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment