• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    شام: ادلب میں مزاحمت کاروں کا شامی فوج کے اڈے پر قبضہ

    شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں مزاحمت کاروں نے اسدی فوج کے ایک اور اڈے پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد ان کی خانہ جنگی کا شکار ملک کے اس حصے پر گرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ سرکاری فوجیوں نے اسلامی جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد المسطومہ میں واقع ملٹری بیس کو خالی کردیا ہے اور وہ اب ایک اور شمالی قصبے الریحہ کی جانب جارہے ہیں۔
    شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے فوجیوں کی پسپائی کی ایک اور انداز میں خبر دی ہے اور کہا ہے کہ فوجی بیس پر تعینات دستوں کو الریحہ کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔
    اس فوجی اڈے اور ادلب کے دوسرے علاقوں پر باغی جنگجو گروپوں پر مشتمل اتحاد نے قبضہ کیا ہے۔اس میں شامل احرارالشام کے ایک رہ نما حسام ابوبکر کا کہنا ہے کہ جنگجو اب الریحہ اور دوسرے علاقوں کی جانب اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گے۔ سرکاری فوج کا ادلب کے جنوب میں واقع الریحہ پر ہی کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: ادلب میں مزاحمت کاروں کا شامی فوج کے اڈے پر قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top