اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہےکہ ایران ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر
ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے یہ بات تہران سے شائع ہونے والے اخبار جمہوری
اسلامی کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کی دفاعی
طاقت، علاقائی سرحدیں عبور کرچکی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے
کمانڈر نے کہا کہ ہماری بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے آگے نکل کر اب
شمالی بحر ہند، خلیج عدن اور باب المندب میں ایرانی ماہرین کے تیار کردہ
جدید ساز و سامان کے ساتھ تعینات ہے۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اسی طرح
کہا کہ آزاد سمندروں میں ایران کی بڑے پیمانے پر موجودگی، کسی بھی ملک کے
لئے خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی ملک کے خلاف
جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی
تقریبا نوے فیصد برآمدات سمندر کے ذریعے انجام پاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
شپنگ اور تجارتی لائنوں کی حفاظت کے لئے ایرانی بحری بیڑوں کی موجود گی
ضروری ہے۔
0 comments:
Post a Comment