• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    یمن: تعز اور ضالع میں متحارب فورسز میں شدید لڑائی تعز میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ،حوثیوں کے راکٹ حملے اور گولہ باری

    یمن: تعز اور ضالع میں متحارب فورسز میں شدید لڑائی
    تعز میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ،حوثیوں کے راکٹ حملے اور گولہ باری


     یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز میں حوثی ملیشیا اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کے درمیان شدید لڑائی میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیںعینی شاہدین کے مطابق سوموار کی صبح تعز کے مختلف علاقوں میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیاایک مقامی عہدے دار نے فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ سرکاری فورسز کے ساتھ اتوار سے جاری لڑائی میں تیس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔لڑائی میں جلا وطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کے پانچ وفادار جنگجو بھی مارے گئے ہیںصدر ہادی کی وفادار مقامی مزاحمتی فورسز کے ایک ترجمان نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ تعز کے مغرب میں ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں کم سے کم دس حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیںتعز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں اور ان کی اتحادی فورسز نے سوموار کو مسلسل دوسرے روز شہر کے مختلف علاقوں پر راکٹ فائر کیے ہیں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی ہےخبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق حوثی باغیوں نے شاہراہوں پر شدید لڑائی کے بعد مقامی قبائلیوں اور اسلامی جنگجوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہےاتوار کی رات تعز میں بمباری سے دس شہری ہلاک اور اسی زخمی ہوگئے تھے۔شہر کے ایک مکین باسم القاضی کا کہنا ہے کہ تعز میں اس وقت حقیقی قتل عام جاری ہےتعز کے ہمسایہ صوبے ضالع میں صدر منصور ہادی کے وفادار جنگجوؤں نے لڑائی کے بعد حوثی باغیوں سے ایک فوجی کیمپ سمیت متعدد علاقے واگزار کرا لیے ہیں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آج دوپہر بھی آرمی کے تینتیسویں آرمرڈ بریگیڈ کے بیس پر جھڑپیں جاری تھیں حکومت نواز فورسز نے لڑائی کے دوران چھے ٹینکوں پر قبضہ کر لیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن: تعز اور ضالع میں متحارب فورسز میں شدید لڑائی تعز میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ،حوثیوں کے راکٹ حملے اور گولہ باری Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top