• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    عراق : خالدیہ پر قبضے کے لیے داعش کا حملہ پسپا

    عراق کی سرکاری فوج اور ان کے اتحادی مسلح سنی جنگجوؤں نے مغربی صوبے الانبار کے قصبے خالدیہ پر قبضے کے لیے داعش کا حملہ پسپا کردیا ہے۔
    الانبار سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی سردار شیخ رفیع الفہداوی نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے نصف شب کے بعد صوبائی دارالحکومت الرمادی اور فلوجہ کے درمیان واقع قصبے خالدیہ پر قبضے کے لیے حملہ کیا تھا۔انھوں نے خالدیہ کے نواح میں واقع ایک چھوٹے گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے لیکن قصبے پر ان کے قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
    اس قبائلی سردار نے مزید بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں کوئی فوجی یا قبائلی جنگجو ہلاک نہیں ہوا ہے۔ داعش نے اتوار کو گذشتہ کئی روز کی لڑائی کے بعد الرمادی پر قبضہ کر لیا تھا اور سرکاری سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے بھاگ گئے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق : خالدیہ پر قبضے کے لیے داعش کا حملہ پسپا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top