ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے کے رکن
اور ماہرین کے وفد کے سربراہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے
پہلے دن کے اجلاس کو مفید قرار دیا ہے ۔
ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے رکن "حمید
بعیدی نژاد" نے منگل کو ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین
کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ اس اجلاس میں مفید باتیں ہوئیں ہیں- قابل ذکر
ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کی متن کی نگارش کے لئے ایران اور گروپ پانچ جمع
ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات بدھ سے ویانا میں ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں
ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت
روانچی کر رہے ہیں جبکہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کی سربراہی "ہیلگا
اشمد" کر رہی ہیں- گذشتہ ہفتے بھی ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک
کے درمیان سہ روزہ ایٹمی مذاکرات ہوئے تھے جس میں قانونی، تکنیکی اور ایٹمی
ماہرین کی ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔
0 comments:
Post a Comment