• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    ایران زور زبر دستی قبول نہیں کرے گا: علی شمخانی


    ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی مذاکرات کے سلسلے میں کسی طرح کی زور زبردستی برداشت نہیں کرے گا ۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے پیر کے دن تہران یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، اپنی ریڈ لائنز کے تحفظ اور دوسروں کی توسیع پسندی سے پاک ایٹمی مذاکرات جاری رکھے جانے کی حمایت کرتا ہے- علی شمخانی نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کا تعاون، معمول کے مطابق اور صرف ایٹمی معاملے کے سلسلے میں ہوگا- انھوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین سے ہٹ کر کوئی بھی بات تسلیم نہیں کی جائے گی اور اضافی پروٹوکول کے دائرہ کار سے باہر کسی طرح کی رسائی کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے خطے میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور علاقائی جارحین کا انجام، صدام کے انجام جیسا ہوگا اور وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران زور زبر دستی قبول نہیں کرے گا: علی شمخانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top