• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, May 25, 2015

    خرمشہر کی آزادی استقامت و کامیابی کا مظہر: حسن روحانی


    ایران کے صدر حسن روحانی نے تین خرداد، یعنی یوم آزادی خرمشہر کو ملت ایران کی استقامت، کامیابی اور ایثار و فداکاری کا مظہر قرار دیا ۔
    ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کو تہران میں فداکاروں کو خراج عقیدت پیش کئے کی مناسبت سے اپنے خطاب میں تین خرداد، یعنی یوم آزادی خرمشہر کو ملت ایران کی استقامت، کامیابی اور ایثار و فداکاری نیز باطل پر حق کی فتح کا مظہر قرار دیا- انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ جب بھی ایرانی اقدار و سرزمین کے کسی حصے پر دشمن کا قبضہ ہوجائے تو ایرانیوں میں نئے خرمشہر کو آزاد کرانے کا قومی جذبہ موجود ہے- انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ خرمشہر قومی استقامت و جذبے کی علامت ہے کہا کہ آج دنیا کے ساتھ ایران کی اقتصادی سرگرمیاں گروپ پانچ جمع ایک، سلامتی کونسل اور بڑی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں اور ملت ایران سیاسی اور سفارتی طریقے سے اپنے اقتصادی میدان کو واپس حاصل کرنا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران ملت ایران نے سب کو دکھا دیا کہ وہ کسی کی محتاج نہیں ہے اور دشمنان اسلام نے ایران کے بارے میں جو سوچا تھا وہ درست ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمان، خون سے برتر اور اسلام نسل سے برتر ہے اور معاشرے کی بقا کے لئے اسلام و وطن سے عشق، بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے جس نے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم میں میدان جنگ میں اترنے کا جذبہ پیدا کیا ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خرمشہر کی آزادی استقامت و کامیابی کا مظہر: حسن روحانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top