• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    ایران امت واحدہ کی تشکیل کا خواہاں ہے :لاریجانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے سامراجی سازشوں سے ہوشیار رہنے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور پر دیا ہے۔
    ایرانی پارلیمنٹ  کےاسپیکر علی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان، شیعوں اور سنیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سامراجی اور صیہونی سازشوں کا شکار نہ ہوں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ ایران علاقے کے ایک موثر ملک کی حیثیت سے امت واحدہ کی آئیڈیا لوجی پر عمل پیرا ہے- ایران کے اسپیکر نے ایٹمی مذاکرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم معاملہ قرار دیا - انہوں نے ایٹمی مذاکرات کو مشکل اور پیچیدہ بتایا اور کہا کہ اس معاملے کا تعلق ہماری قومی سلامتی سے ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران امت واحدہ کی تشکیل کا خواہاں ہے :لاریجانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top