• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    داعش کا شام کے تاریخی شہر تدمر پر مکمل قبضہ

    سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج اور ان کے اتحادی جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد شام کے تاریخی شہر تدمر پر قبضہ کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بدھ کو داعش کی میدان جنگ میں اس کامیابی کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ تدمر کے شمالی حصے میں واقع سکیورٹی اداروں کی عمارتوں کے نزدیک داعش کے جنگجوؤں اور اسدی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں شکست کے بعد اسدی فوج اور اس کے کی اتحادی جنگجو پسپا پوگئے ہیں۔
    داعش کے جنگجوؤں نے عالمی تاریخی ثقافتی ورثے کے امین شہر تدمر پر قبضے کے لیے 13 مئی کو حملے کا آغاز کیا تھا۔یہ شام کا پہلا شہر ہے جہاں داعش نے اسدی فوج کو میدان جنگ میں شکست دینے کے بعد قبضہ کیا ہے جبکہ اس نے قبل ازیں دوسرے جنگجو گروپوں کے زیر قبضہ شہر ہی ان سے چھینے تھے۔
    تدمر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لڑائی میں ساڑھے تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسدی فوج اور داعش کے جنگجوؤں نے ایک دوسرے پر مارٹر گولے فائر کیے ہیں جبکہ اسدی فوج نے شہر کے شمالی حصوں پر بمباری کی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: داعش کا شام کے تاریخی شہر تدمر پر مکمل قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top