• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    بشارالاسد کی باغیوں کے خلاف جنگ میں ایرانی حمایت کی تحسین

    شامی صدر بشارالاسد نے باغی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں ایران کی جانب سے مہیا کی جانے والی مدد و حمایت کو سراہا ہے اور اس کو جنگ میں ''بنیادی ستون'' قرار دیا ہے۔
    شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ولایتی سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ''ایران کی جانب سے شامی عوام کی حمایت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے''۔
    واضح رہے کہ شامی صدر اپنی حکومت اور فوج کے خلاف لڑنے والے تمام باغی گروپوں کو دہشت گرد قرار دیتے چلے آرہے ہیں۔علی اکبر ولایتی نے ملاقات میں دمشق اور تہران کے درمیان تزویراتی تعلقات کو سراہا ہے جو ان کے بہ قول مغربی سازشوں اور بعض علاقائی ممالک کے الجھاووں سے نمٹنے کے لیے بنیادی ستونوں پر مشتمل ہیں۔
    سانا کے مطابق علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران شام کی تمام ذرائع سے حمایت جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف ایک چھوٹی عالمی جنگ برپا کردی گئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بشارالاسد کی باغیوں کے خلاف جنگ میں ایرانی حمایت کی تحسین Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top