شامی فوج کے قدیم شہر
تدمر اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے باوجود انھوں
نے دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے داعش کے زیر قبضہ قدیم شہر تدمر اور اس
کے نواح میں سوموار کو متعدد فضائی حملے کیے تھے لیکن یہ حملے داعش کو دمشق کی
جانب بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ تدمر سے دمشق کی جانب جانے والی شاہراہ
پر ستر کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکے ہیں اور اںھوں نے وہاں فاسفیٹ کی کانوں پر قبضہ
کر لیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment