سات ماہ میں غزہ کی سرحد پر بنائی گئی 521 سرنگیں مسمار کیں: مصر
|
مصرکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے سات ماہ میں غزہ کی پٹی کی سرحد پرسرنگوں کی مسماری کے لیے جاری آپریشن کے دوران 521 سرنگیں مسمار کردی گئی ہیں۔ ان میں سے63 سرنگیں ایک سے 2.8 کلو میٹر تک طویل تھیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری فوج کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر سے رواں سال اپریل تک مجموعی طورپر 521 سرنگیں مسمار کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی اور مصرکے درمیان سرنگوں کے ذریعے نقل حرکت بند ہوگئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment