• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    ترک صدر محمد مرسی کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے

    ترک صدر محمد مرسی کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے


    ترکی کے کثیر الاشاعت روزنامے تقویم نے انکشاف کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن معزول مصری صدر محمد مرسی کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ محمد مرسی کو گزشتہ دنوں مصر کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ ترک اخبار نے لکھا ہے کہ ترک صدر سعودی عرب اور قطر کی مصالحانہ کوششوں کے ذریعے مرسی کو مصر سے نکال کر ترکی لانا چاہ رہے ہیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر کے صدر السیسی بظاہر اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اندرونی طور پر وہ بھی محمد مرسی سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ملک کے وزیر اعظم ابراہیم مہلب اور وزیر دفاع صدقی صبحی سے بھی صلاح مشورہ کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ مرسی کو جلا وطن کرنا بہتر ہوگا تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہ سکے۔ مرسی کی سزائے موت پر عملدرآمد کی صورت میں ملک گیر ہنگامہ آرائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترک صدر محمد مرسی کو سزائے موت سے بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top