مصرکی ایک عدالت نےایک مقامی شہری کی جانب سے اسرائیل کو "دشمن ملک" قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پاس کسی ملک کو دشمن قراردینے کا اختیار نہیں ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" نے مصری عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ دہرے معیار پرعمل پیرا ہے۔ حماس کے بارے میں جب درخواست دی جاتی ہے تو عدالت فوری طورپر جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتی ہے اور جب اسی طرح کی درخواست اسرائیل کے بارے میں دائر کی جاتی ہے تو اس پرمصری عدالت کا موقف اور ہوتا ہے۔
Tuesday, May 26, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment