• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 30, 2015

    النصرۃ محاذ کا صوبہ ادلب کے آخری شہر پر بھی قبضہ

    شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ کی قیادت میں باغی گروپوں پر مشتمل اتحاد جیش الفتح نے شمال مغربی صوبے ادلب میں حکومت کی عمل داری میں آخری شہر اریحا پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ النصرۃ محاذ اور اس کے اتحادیوں نے شامی فوج اور اس کی اتحادی لبنان کی شیعہ حزب اللہ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اریحا پر قبضہ کیا ہے اور وہاں سے شکست کے بعد شامی فوج اور حزب اللہ کے جنگجو راہ فرار اختیار کر گئے ہیں۔
    آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ادلب میں موجود اپنے نیٹ ورک کے والے سے بتایا ہے کہ جیش الفتح کا اب اریحا پر مکمل کنٹرول ہوچکا ہے۔شامی فوج اور حزب اللہ کے جنگجو اپنی گاڑیوں اور سازوسامان سمیت شہر کے مغربی جانب سے پسپا ہو گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: النصرۃ محاذ کا صوبہ ادلب کے آخری شہر پر بھی قبضہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top