• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    بم حملے کے مقتولین کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت

    بم حملے کے مقتولین کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت

    سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں گذشتہ جمعہ کو ایک مسجد میں خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اکیس افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہےقطیف شہر میں سوموار کو مقتولین کی نماز جنازہ کے بعد میتوں کو تدفین کے لیے القدیح کے قبرستان میں لے جایا گیا جہاں مسجد امام علی بن ابی طالب میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکا ہوا تھامقتولین کی تجہیز وتکفین کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مقامی حکام نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی رضاکاروں کو بھی چیک پوائنٹس پر تعینات کیا گیا تھاالقدیح میں دہشت گردی کے اس واقعے کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے لے کر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون تک عالمی رہ نماؤں نے شدید مذمت کی ہے اور شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے ہمدردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بم حملے کے مقتولین کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی شرکت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top