• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    کویت:سول سروس کمیشن کا غیر ملکیوں کی بھرتی بند کرنے کا اعلان

    سول سروس کمیشن کا غیر ملکیوں کی بھرتی بند کرنے کا اعلان



    کویت: سول سروس کمیشن نے آئندہ سے خدمات کے شعبوں میں غیر ملکی افراد کو بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور  سرکاری اداروں میں کام کرنے والے صرف ان غیر ملکی کارکنوں کے معائدوں کی توثیق کی جائے گی جو  طے کردہ مخصوص شرائط خصوصا عمر کی حد پر پورہ اترتے ہوں۔اس اقدام کا مقصد وزراہ کونسل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے تحت غیر ملکی افراد کی تعداد میں کمی کرنا ہے 
    باوثوق ذرائع کے مطابق اس وقت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کی تعداد 92,000 ہے جبکہ سول سروس کمیشن کی نگرانی میں کام کرنے والے 37 شعبوں میں غیرملکیوں کی تعداد  77,000 ہے جن میں 3000 ایسے ہیں جو عمر کی متعین کردہ حد سے تجاوز کر چکے ہیں اور ان کے معائدوں کی توثیق نہیں کی گئی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت:سول سروس کمیشن کا غیر ملکیوں کی بھرتی بند کرنے کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top