• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, May 26, 2015

    یمن کے بارے میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس ۔


    ایران کے چار نکاتی امن منصوبے کی بنیاد پر یمن میں قومی حکومت تشکیل دی جائے۔
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے یہ بات ماسکو میں روسی خبررساں ادارے رشیا سگودینا کے ایک پروگرام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں قیام امن کی غرض سے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پیش کئے گئے ایران کے چار نکاتی منصوبے کی تیسری شق کے مطابق، تمام فریقوں کی شرکت سے یمن میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت تشکیل پانی چاہئے۔ امیر عبداللھیان نے کہا کہ ایران کی جانب سے اس منصوبے کو پیش کرنے کا مقصد یمن کے سیاسی اور مذہبی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے آغازکے لئے کی جانے والی کوششوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حساس حالات میں یمنی قوم کی حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے عراق میں ایرانی فوج کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عراق میں ایران کی مسلح افواج نہیں ہیں البتہ بعض فوجی مشیر ضرور موجود ہیں۔ امیر عبداللھیان نے روس کی جانب سے ایران کو ایس تھری ہینڈرڈ میزائل سسٹم دیئے جانے کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن کے بارے میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top