• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    محمد مرسی کے حق میں جماعت اسلامی کے مظاہرے

    محمد مرسی کے حق میں جماعت اسلامی کے مظاہرے


    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مصر کے منتخب صدر محمد مرسی سمیت 40 ہزار جمہوری لوگوں کو آمر نے جیلوں میں ڈال رکھا ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی اختیار نہ کریں۔ مصر کے معزول صدر محمدمرسی کے حق میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جیل اور پھانسیاں انقلابیوں کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا،جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی،جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان محمد مرسی کی سزا ئے موت کے خلاف آواز بلند کرے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: محمد مرسی کے حق میں جماعت اسلامی کے مظاہرے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top