شامی فوج کے لڑاکا طیاروں
نے داعش کے زیر قبضہ قدیم شہر تدمر اور اس کے نواح میں سوموار کو پندرہ فضائی حملے
کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان
فضائی حملوں میں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں مگر وہ ابھی ان کی
تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔شامی طیاروں نے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ
قرار دیے گئے شہر کے مشہور رومی،یونانی آثار کے نزدیک علاقوں کو بھی فضائی حملوں
میں نشانہ بنایا ہے۔
داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ ہفتے شامی فوج کو شکست سے دوچار کرنے کے
بعد تدمر پر قبضہ کر لیا تھا۔ان پر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں سیکڑوں افراد
کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment