مصر: بچوں کو شیعہ مذہب کی تعلیم دینے میں
ملوث تنظیم پر پابندی
مصر کی حکومت نے ملک کے شمالی علاقے کی الشرقیہ
گورنری میں کم عمر بچوں کو جبری طور پر اہل تشیع مسلک کی تعلیمات دینے کے الزام
میں ایک تنظیم پر پابندی عاید کی ہے اور تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کو
بھی بند کردیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فاطمۃ الزھراء نامی ایک
تنظیم کے بارے میں یہ اطلاعات ملی تھیں کہ وہ تین سے چھ سال کے بچوں کو شیعہ مذہب
کی تعلیمات دینے اور ملک میں شیعہ مسلک کی ترویج واشاعت میں ملوث ہے۔ ان اطلاعات
کی بنیاد پر تنظیم کفر صفر کے مقام پر تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا گیا تو
تنظیم کے بارے میں ملنے والی شکایات درست ثابت ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment