• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, May 1, 2015

    عراق میں امریکی مداخلت ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے امریکی کانگریس کی جانب سے عراقی گروہوں کو مسلح کیا جانا اور ان کے لئے مالی فنڈ مختص کرنا، عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے ۔
     ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ عرا ق کے مختلف گروہوں کو مسلح کرنے کے امریکی کانگریس کے اقدام کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عراقی عوام کی کامیابی میں خلل ڈالنا ہے- علی لاریجانی نے کہا کہ کانگریس کے اس اقدام سے امریکہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ امریکہ، عراق میں، مختلف گروہوں کو بغداد حکومت کی مرضی اور اجازت کے بغیر براہ راست مسلح کئے جانے کو عراق کے اقتدار اعلی کے منافی اور اس ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ نہیں سمجھتا- ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکی حکام دہشتگردی کے خلاف جد و جہد پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں عراقی حکومت کو مضبوط بنانے میں بغداد کے ساتھ تعاون کرنا چاہیۓ- قابل ذکر ہے کہ عراق کے بعض قبائل اور پیشمرگہ فورسز کو مسلح کرنے کے لئے امریکی کانگریس میں ایک مجوزہ بل پر غور ہو رہا ہے ۔
     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عراق میں امریکی مداخلت ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top