صدر السیسی کا ساتھ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے:حسنی مبارک
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک
نے فوجی پس منظر رکھنے والے ملک کے موجودہ
صدرعبدالفتح السیسی اورمسلح افواج کا
ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کو درپیش چیلنجز،خطرات سے نجات اور
امن وامان کے قیام کے لیے صدر السیسی اور مسلح افواج کا ساتھ دینا وقت کا اہم
تقاضا ہے۔سابق مصری صدر حسنی مبارک نے ایک ٹی وی چینل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے
کہا کہ مصر اس وقت ایک نازک دور سے گذر رہا ہے۔موجودہ حالات میں فیلڈ مارشل
ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی کی حمایت اور مدد کرنا نہ صرف مصر کی قومی سلامتی کے لیے
ناگزیر ہے بلکہ پورے عرب خطے کی اقوام کی بقا اور سلامتی کے لیے لازمی ہے۔
0 comments:
Post a Comment