• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, May 23, 2015

    یمن سے حملے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ،تین زخمی

    یمن سے حملے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ،تین زخمی

    سعودی عرب کے سرحدی علاقے عسیر میں یمن کی جانب سے گولہ باری سے ایک سعودی شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیںسعودی عرب کی وزارت شہری دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد الاعصامی نے کہا ہے کہ محکمہ شہری دفاع کو جمعرات کی شب یمن کی جانب سے گولہ باری کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔انھوں نے مزید بتایا کہ صوبہ عسیر میں دہران الجنوب کے نزدیک ایک گاؤں الحصن کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہےسعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے حملے میں ایک سعودی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک سعودی اور دو تارکِ وطن زخمی ہوئے ہیں انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یمن اورسعودی عرب کے درمیان واقع سرحد پر حوثی شیعہ باغیوں اور سعودی سکیورٹی فورسز کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور حوثی باغی سرحد پر واقع سعودی عرب کے شہری علاقوں کی جانب گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن سے حملے میں ایک سعودی شہری جاں بحق ،تین زخمی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top