شام کے حلب شہر کے مشرقی حصے کے اطراف میں سرکاری فوج اور شامی اپوزیشن گروپوں کے درمیاں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ اپنے 12 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے سرکاری فوج پیش قدمی کرتے ہوئے مشرقی حلب کے سب سے بڑے علاقے مساکن ہنانو پر کنٹرول حاصل کر چکی ہے۔ یہ وہ ہی علاقہ ہے جس پر شامی اپوزیشن کے گروپوں نے 2012 میں سب سے پہلے کنٹرول حاصل کیا تھا۔ مذکورہ علاقے پر سرکاری فوج کے کنٹرول کے بعد بشار فوج کی جانب سے مشرقی حلب کو (شمالی اور جنوبی) دو حصوں میں تقسیم کرنے کا ہدف آسان شمار کیا جا رہا ہے۔
Monday, November 28, 2016
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment