ایران آئندہ چند روز کے دوران تقریبا 11 میٹرک ٹن بھاری پانی کو ملک سے باہر نکالنے کا آغاز کر دے گا۔ اس پانی کو وہ اپنے نیوکلیئر پروگرام میں استعمال کر رہا تھا۔ امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کے مطابق ایران کے اس اقدام کا مقصد نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے امریکا ، "5+1" گروپ کے دیگر فریقوں اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ کسی بھی نئے بحران سے اجتناب کرنا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ کے ڈائریکٹر جنرل یوکیو امانو نے گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے بھاری پانی کے ذخیرے کی مقررہ حد 130 میٹرک ٹن سے دوسری مرتبہ تجاوز کرنے پر اپنے اندیشوں کا اظہار کیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment