مصر:ہم جنس پرستی کے الزام پر آٹھ افراد جیل پہنچ گئے
مصر کی عدالت نے آٹھ افراد کو تین سال کے لیے جیل
بھیج دیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ آٹھوں مرد ہم جنس پرست ہیں اور انہوں نے دو
مردوں کی باہمی شادی میں شرکت کی تھی۔
مصر میں ہم جنس پرستی پر قانونی طور کوئی متعین
اور صریح پابندی نہیں ہے، البتہ اس فعل پر سزا دی جاتی ہے کہ یہ اسلام کے منافی ہے۔
افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دو ساتھی مردوں کی شادی میں شرکت کی اور بعد
ازاں اس کی وڈیو عام کر کے اخلاق عامہ کو نقصان پہنچایا ہے۔
0 comments:
Post a Comment