مصر:مظاہرین سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا عزم
: فوجی ترجمان
مصر میں جمعہ کے روز اسلام پسند جماعتیں ملک گیر
احتجاجی مظاہرے کرنے کی تیاری کررہے ہیں جبکہ حکومت نے کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں
کریک ڈاؤن کی دھمکی دی ہے۔
اسلامی جماعتوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ
سروں پر قرآن مجید کے نسخے رکھ کر مظاہروں کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔اس صورت میں اگر
سکیورٹی اہلکار ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتے ہیں تو اس کو اسلام اور قرآن کی
توہین گردانا جائے گا۔
مصر کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس نے مظاہرین کے
اس حربے کا توڑ کرنے کے لیے خصوصی سکیورٹی یونٹ تیار کر لیے ہیں۔وزارت داخلہ نے
اخوان المسلمون سے وابستہ دہشت گردی کے ایک سیل کو ٹوڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جو
اس کے بہ قول آج ملک بھر میں گڑ بڑ پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔درایں اثناء
دارالحکومت قاہرہ کے شہرۂ آفاق میدان التحریر میں جمعرات کی رات سے ہی سکیورٹی
فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment