فرانسیسی وزیرخارجہ
لوراں فابیئس نے اسرائیل ،فلسطینی تنازعے کے حل کے لیے دو سال کا نظام الاوقات وضع
کرنے پر زوردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس عرصے میں مذاکرات کے ذریعے یہ تنازعہ طے
نہیں ہوتا تو فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔
انھوں نے یہ بات جمعہ
کو فرانس کی قومی اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق بحث کے دوران
تقریر کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا
لیکن سوال یہ ہے کہ کب اور کیسے؟
انھوں نے کہا کہ
''اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ
کے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور ان کے نتیجہ خیز اختتام سے
متعلق ایک قرار داد منظور کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔اس میں دو سال کی ایک ڈیڈلائن
کا ذکر کیا جارہا ہے اور فرانسیسی حکومت اس عرصے سے اتفاق کرے گی''۔
لوراں فابئیس نے کہا کہ
فرانس امن عمل کوآگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار
ہے۔اس میں فلسطینی ریاست کا قیام اور اس کو تسلیم کیا جانا بات چیت کا مرکزی موضوع
ہو گا اور یہ اس تنازعے کا حتمی حل ہے۔
0 comments:
Post a Comment