• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 28, 2014

    مصر میں آج سلفیوں اور اخوان المسلمون کی مظاہروں کی کال

    مصر میں  آج سلفیوں اور اخوان المسلمون کی  مظاہروں کی کال



    مصر میں اخوان المسلمون اور سلفی مسلک کی جماعتوں کی جانب سے آج [بروز جمعہ] سے فوجی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصری فوج نے بھی مظاہرین کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوج کے سینٹرل ایریا کمانڈر میجر جنرل توحید توفیق نے مظاہروں کے مرکز تحریر اسکوائر کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کی جانب سے کسی قسم کی بدنظمی پھیلانے سے روکنے کے لیے سخت انتظامات کی ہدایت کی۔

    link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں آج سلفیوں اور اخوان المسلمون کی مظاہروں کی کال Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top