• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 28, 2014

    اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

    سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے تیل کی موجودہ پیدوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


    وہ جمعرات کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک کے عمومی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ''اوپیک نے تیل کی پیدوار کی موجودہ سطح کو برقرار رکھنے اور اس میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے''۔
    اوپیک کے اس اجلاس میں تیل کی قیمتوں اور پیدوار میں کمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔کویت کے وزیرتیل علی صالح العمیر نے بھی اوپیک کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک کی پیدوار میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top