• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, November 28, 2014

    مصر: سینکڑوں گھروں کی تباہی، ایمنسٹی کی طرف سے مذمت

    مصر: سینکڑوں گھروں کی تباہی، ایمنسٹی کی طرف سے مذمت





    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر کی طرف سے سینکڑوں گھروں کو تباہ کیے جانے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں کو گرانے کے لیے جاری اس غیر قانونی مہم کو ختم کیا جائے جس کا مقصد غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔
    ایمنسٹی نے کہا مصری حکام کو اس وحشیانہ مہم کو لازماً روکنا چاہیے، جس کی زد میں اب تک سینکڑوں گھر آچکے ہیں۔'' مصری سکیورٹی حکام سیناء کے شمال میں غزہ سے پہلے ایک بفر زون کے لیے کوشاں ہیں۔
    انسانی حقوق کے لیے سرگرم اس عالمی ادارے نے مصر کی اس مہم کو اندھا دھند انداز کی مہم کا نام دیا اور کہا '' اس مہم کے دوران انسانی تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو کلی طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اگرچہ ایسے حفاظتی اقدامات کا بین الاقوامی قوانین کا تقاضا ہیں۔''
    مصر کی طرف سے اس مہم کا آغاز ماہ اکتوبر میں کیا گیا تھا تاکہ سیناء میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس عرصے میں رفح کے علاقے میں 800 گھر تباہ کیے گئے ہیں جبکہ 1100 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: سینکڑوں گھروں کی تباہی، ایمنسٹی کی طرف سے مذمت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top