خلیج تعاون کونسل ’’جی سی سی‘‘ نے خطے کو درپیش سیکیورٹی
چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مشترکہ نیول فورس تشکیل دینے پر
غور شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ پولیس فورس قائم کرنے
پر اتفاق ہو چکا ہے، جی سی سی وزراء داخلہ کا 33 واں سالانہ اجلاس کویت کی میزبانی
میں ہوا، جس میں تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزراء داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں
خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے سے متعلق
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment