مصر: انصار بیت المقدس کا داعش میں شمولیت کا اعلان
مصر میں عسکری کارروائیوں میں ملوث رہنے والی
انصار بیت المقدس میں شامل عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد نے داعش کی اطاعت قبول کر
لی ہے۔
اس سلسلے میں انصار بیت المقدس کی طرف سے باضابطہ
طور پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں انصار بیت القدس نے عالمی خبر
رساں ادارے رائٹر کو بتایا تھا کہ وہ داعش سے متاثر ہے اور اس سے رہنمائی بھی حاصل
کرتی ہے۔
انصار
بیت المقدس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے '' اللہ پر ایمان کے بعد ہم اللہ
کے وفادار اور عراق وشام میں خلیفتہ المسلمین ابو بکر البغدادی کی بیعت کا حلف
اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment