برطانوی وزیر دفاع "مائیکل فالون" اپنے سرکاری دورے پر عراق پہنچ گے، یہ ان کا عراق کا پہلا دورہ ہے،عراق پہنچ کر ان کی ملاقات عراقی ہم منصب خالد العبیدی سے ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور اور عسکری امور پر بات چیت ہوئی۔
برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم ہر لحاظ سے عراق کی مدد کریں گےوہ چاہے اقتصادی ہو یا عسکری، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عراقی عوام دہشت گردی کا شکار ہیں ہم عراقی عوام اور حکومت کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم عراقی فوج کی بھرپور مدد کریں گے تاکہ وہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔
0 comments:
Post a Comment